15 جون 2009 - 19:30

گڈانی کے ساحل پر گہرے پانی میں نہانے کے دوران ڈوبنے والے15 میں سے10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

30 سے زائد نوجوان کا ایک گروپ گہرے پانی میں نہا رہاتھا کہ اچانک ایک بڑا ریلا آیا ۔ جو15 افراد کو بہا کر لے گیا۔ایدھی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ساحل پر موجود لائف گارڈ ز نے10 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں چنگیز خان ولد خورشید، بشیر ولد فضل رحمان، عزیر ولد عبدالرحمان، عبدل المجید ولد علی شیر، ثاقب اعوان ولد مشتاق اعوان، خرم ولد سعید، عمران ولد محمد خان، حسین اور کاشف شامل ہیں،مرنے والوں کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے،جن میں سے دو بھائیوں کی لاشیں فرنٹئیر کالونی پہنچا دی گئی ہیں ۔